• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت کے نو ماہ بعد بھی بری امام مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو نہ ہو سکی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے ہو ئے نو ماہ گزرنے کے با وجود ابھی تک بری امام مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو نہیں کی جاسکی جو مزار کی تعمیر سمیت انتظامات کی نگرانی کرتی ہے۔ سابق دور میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اس کمیٹی کے سربراہ تھے ۔یہ مزار محکمہ اوقاف اسلام آ باد کے زیر انتظام ہے۔ اس کی تعمیر نو کا پی سی ون 1199ملین روپے کا منظور ہوا تھا۔ فیز ون میں مزار تعمیر کیا گیا جس پر 350ملین روپے لاگت آئی تھی ۔ فیز ٹو کیلئے محکمہ اوقاف نےفنڈز روک لئے ہیں ۔ سابق چیف کمشنر ذو الفقار حیدر نے مردوں اور خواتین کیلئے 200 بیت الخلاءکی تعمیر کاٹینڈر کرنیکی ہدایت کی تھی۔ان کے تبادلے کے بعد یہ فنڈز بھی روک لئے گئے۔ فیز ٹو میں مسجد ، سماع ہال ، وضو خانے ، لنگر خانہ ، انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک ، اوور ہیڈ واٹر ٹینک تعمیر ہونے ہیں۔ سیوریج اس وقت نالے میں جا ر ہاہے جس کیلئے سیپٹک ٹینک بنا نے ہیں ۔ لینڈ سکیپنگ کرنی ہے۔زائرین نے چیف کمشنر عامر علی احمد اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے اپیل کی ہے کہ بری امام کے مزار کا تعمیرا تی کام مکمل کیا جا ئے۔
تازہ ترین