• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ایک سیٹ پرکام کرنے کی مدت ایک سال

لاہور ( خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول اساتذہ کے تبادلوں کے لیے موجودہ سیٹ پر کام کرنے کی معیاد 3 سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی ہے۔ جبکہ تبادلوں کے لیےآن لائن در خواستیں آج 20مئی سہ پہر 3 بجے سےلے کر 30مئی تک دی جاسکیں گی ۔جبکہ ای ٹرانسفر پالیسی میں سکول اساتذہ کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اساتذہ کے لیے ایک سیٹ پر کام کرتے کم سے کم 3 سال مکمل ہونا ضروری ہے ۔ تاہم اب یہ مدت تین سال سے کم کرکے ایک سال کر دی گئی ہے ۔ اب ایک سال ایک ہی سیٹ پر کام کرنے والے سکول اساتذہ بھی تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔اس حوالےسے وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ بھی کیا ۔
تازہ ترین