• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کےخلاف احتساب ایک منٹ کیلئے نہیں رکے گا،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف احتساب ایک منٹ کیلئے بھی نہیں روکیں گے۔ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گے،کر پشن سمیت کوئی بھی جرم کرنیوالااب سزا سے بچ نہیں سکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر سید ناظم حسین شاہ ʼفر یحہ ارشد ʼسلمان رضا ʼقیصر علی اور دیگر کی قیادت میں مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود اور اورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران کر تے ہوئے کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے پر مرکوز ہے مشکل معاشی صورتحال سے جلد نکل جائیں گے چند ماہ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے قومی اداروں کی تنظیم نو سے معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے اور اداروں کی مضبوطی سے عام آدمی کے مسائل حل کر نے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مر کزاور صوبوں میں کئی بارحکومتیں کر نیوالی اپوزیشن جماعتیں اب کر پشن کے بچاؤکیلئے احتساب کے خلاف جمع ہو رہی ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑ ہے اس لیے ہم نے کسی بھی قیمت پر اس ملک کو کر پشن کے اس کینسر سے نجات دلانی ہے۔
تازہ ترین