آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،پروفیسرساجد میر

لاہور (نمائندہ جنگ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیگا۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنا ہر مسلمان اپنا اعزاز سمجھتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں امیر سعودی عرب عبدالمالک مجاہد، نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب، قاری صہیب میر محمدی اور مدرس مسجد نبوی الشیخ خالداحترام نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب کی سلامتی اور پاکستان کی سلامتی لازم وملزوم ہیں۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

A PHP Error was encountered

Severity: Core Warning

Message: Module 'memcached' already loaded

Filename: Unknown

Line Number: 0

Backtrace: