آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آئی ٹی یونیورسٹی سےمتعلق بیانات علم دشمنی ہیں، پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے پریس ریلیز میں چند تعلیم اور علم دشمن عناصر کی جانب سے آئی ٹی یونیورسٹی اور اس کی سینٹ اور دیگر اداروں کے ارکان سے متعلق بیانات کو علم دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیز میں ان کے ادارے سینٹ ، سنڈیکیٹ ، اکیڈمک کونسل میں ارکان کا تعین ان کے ایکٹ میں واضح ہے جنہیں صوبائی اسمبلی نے پاس کیا ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان ، ہائیکورٹ کے ججز ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، یونیورسٹی کے مختلف ڈیپاریٹمنٹس کے ڈینز اور یونیورسٹی کے چانسلر (گورنر) کی جانب سے علمی ماہرین پر مشتمل ادارے بنتے ہیں جس میں کسی خاص نسل کی بنیاد پر ارکان نہیں لئے جاتے ہیں۔لہٰذا مذکورہ عناصر اس قسم کے بیانات سے اجتناب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی ، تدریسی عمل اور دیگر معاملات پر توجہ دیں تاکہ ہمارے طلباء اس اہم یونیورسٹی سے علمی استفادہ کرسکیں۔

کوئٹہ سے مزید