آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مرکزی وصوبائی حکومتیں علماءکو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکیں،جمعیت

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام بنوںڈ سٹر کٹ کے ممتاز رہنما مولانا شہزاد نظامی کا قتل وفاقی اور خیبر پختونخواہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے حکمران علماء کرام کو تحفظ فراہم کرنے میںمکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں علماء کا قتل قوم کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ضلعی معاونین مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا علی محمد مہترزئی مولانا محمد عثمان پر کانی مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا عبد الو الی مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی قاسم خان خلجی چوہدری محمد عاطف حاجی بشیر احمد کاکڑحافظ خلیل احمد سا رنگزئی مولانا عزیز اللہ ا غبرگ مولانا جمال الدین حقانی حافظ عبدالغنی شہزاد حافظ دوست محمد حافظ عبدالقادر حافظ تاج الدین حاجی نعمت اللہ ملا خیل حافظ مجیب الرحمن حافظ بلال ناصر مولانا الطاف شاہ مولانا مسعود احمد میر فاروق لا نگو مولانا فیض محمد فیضان مفتی احسان الحق حقانی مولانا ابوبکر حافظ شبیر احمد مدنی میر سرفراز احمد شاہوانی ظفر اللہ کاکڑ حافظ فضل محمد ا ور حافظ مقصود احمد سید احمد شاہ اورسالار علائو الدین نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے

اسلام خیبر پختون خواہ بنوں کے رہنما مولانا شہزاد نظامی کی شہادت ناقابل برداشت اور جمعیت علمائے اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے مولانا شہزاد نظامی کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ مولانا شہزاد نظامی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیاجائے بصورت دیگر حکومت ذمہ داری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وصو بائی حکومتیں عوام اور علمائے کرام کو تحفظ دینے میں ناکام رہیں جمعیت علمائے اسلام ایسی صورتحال میں علماء کرام کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔ 

کوئٹہ سے مزید