آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا اجلاس، خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا اجلاس صدر پروفيسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی صدارت میں ہوا جس میں پشاور کے ٹیچنگ ہسپتال میں اسسٹنٹ پروفيسر ڈاکٹر ضیاالدین پر وزیر صحت اور انکے ساتھیوں کی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی اور اس کے بعد خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، متفقہ قرارداد کے زریعے حکومت خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے جو ہسپتالوں میں دہشت گردی کے مرتکب ہو کر معاشرے میں مسائل کے مرتکب ہوئے ہیں، اسکے علاوہ حکومت وہاں کے ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات تسليم کرے اور انہيں فوری حل کرنے کا حکم جاری کرے، اجلاس میں انتباہ کیاگیا کہ اگر ریاستی اداروں نے سمجھداری کا مظاہرہ نہ کیا اور ڈاکٹرز پر مزید تشدد کیا تو پنجاب کے تمام ڈاکٹر خیبر پختونخوا کی ڈاکٹر کمیونٹی کے شانہ بشانہ جاری احتجاج میں شامل ہو سکتے ہیں ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور ٍ ڈاکٹر منظر علی ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر ہاجرہ مسعود،ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر ظفر ملک ،امجد باری،وقار نیازی سمیت تمام کابینہ ممبران نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں