آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی سی منسوخ ، اپ گریڈ ملازمین سے اضافی تنخواہیں واپس لینے کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر) میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کارپوریشن ملتان نے سابق میئر ملتان نویدالحق ارائیں کی جانب سے ڈی پی سی منسوخ کرنے کے بعد اپ گریڈ ہونے والے ملازمین سے اضافی تنخواہیں واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ سابق میئر ملتان نے دسمبر 2018میں ہونے والی ڈی پی سی منسوخ کردی تھی جبکہ اپ گریڈ ہونے والے ملازمین تنخواہوں کی وصولی بھی کر چکے ہیں میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کارپوریشن ملتان نے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی کہ ترقی پا کر برانچ سے جانیوالے ملازمین کو واپس برانچ میں لایا جائے اور جن ملازمین کی تنخواہیں آڈٹ سے پاس ہو چکی ہیں آئندہ ماہ ان سے اضافی تنخواہیں کی ریکوری کی جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں