آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جعلی نمبر پلیٹیں لگانے پر 3موٹر سائیکل سوارگرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والے 3موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ، تھانہ بستی ملوک پولیس نے وقاص،تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے محبوب اور تھانہ مظفر آباد پولیس نے رضا کو حراست میں لےلیا ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے بلقیس پلازہ میں چھاپہ مار کر فحش فلمیں چلانے، اور دیکھنے کے الزام میں معین، عبدالرحمٰن، نوید، سجادعلی، اعجاز، اللہ رکھا، کاشف، شان، اصغر، سکندر وغیرہ 17افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے چرس فروخت کرنے کے الزام میں صغراں نامی عورت کو گرفتار کر لیا جس سے 125 گرام چرس قبضے میں لے لی گئی ۔پولیس تھانہ کینٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ا رفیق نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے عدالت سے جھوٹ بول کر فراڈ کرنے کے دو افرادعامراورجعفر کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

ملتان سے مزید