آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں 10ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے منشیات سمیت مختلف مقدمات میں ملوث 10 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے شراب اور برآمدگی کے ملزمان بلال، منیر، ساجد اور محمد نثار کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے نازیبا حرکات پر گرفتار ہونے والی 2 خواتین سمیت 4 ملزموں عمیر، نبیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے نے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزم علیم اور بچے کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں ملزم کو غلام فرید کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، اسی طرح ڈیوٹی مجسٹریٹ نے بھیک مانگنے سمیت مختلف مقدمات میں ملوث 9 خواتین سمیت22 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے بھیک مانگ کر شہریوں کو تنگ کرنے کے مقدمے میں ملوث شازیہ، نادیہ، صغراں، وزیراں، شازیہ، رفیہ، نوراں، رخسانہ اور حمیدہ بی بی کو 30,30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، غیرقانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 12دکاندار وں عمران، شاہد، آصف، اظہار الحق، وقاص، ناصر، عثمان، وارث، عمران، گل شیر، زاہد اور اصغر کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح ناجائز اسلحےکے ملزم ثمر عباس کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر

رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں