آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

منڈی مویشیاں کیلئےزمین کی خریداری کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کیٹل مارکیٹ عمران سکندر بلوچ نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو منڈی مویشیاں کیلئے زمین کی خریداری کیلئے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،اس ضمن میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو آج 11بجے طلب کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ موضع بلیل پر چڑیا گھر کی زمین نشتر 2کو دے دی گئی ہے جس کا افتتاح2 ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کر چکے ہیں ،27مئی کو لیز پر حاصل کی گئی 10ایکڑ زمین کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے جس کے باعث کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، کمشنر ملتان نے موضع جسونت گڑھ میں زمین کی خریداری کیلئے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور آج 11بجے انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے۔

ملتان سے مزید