آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مزدوروں کا جینا دوبھر کردیا :آل پاکستان ورکرزاتحادفیڈریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر )آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ملک خدا بخش بھٹہ نے کی جبکہ رانا وکیل، شیخ شبیر احمد، ابرار شاہ، عبدالرحیم، محمد نواز، رانا وحید، صوفی بشیر و دیگر شریک تھے، اس موقع پر ملک خدابخش بھٹہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نےصنعتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کا جینا دوبھر کردیا ہے ، پنجاب حکومت نے مزدوروں کے لئے خوشخبری پیکیج کا اعلان کرنا تھا مگر نہ ہوسکا، مہنگائی نے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں اور عید کی خوشیاں بھی مانند پڑگئی ہیں، رانا وکیل ، شیخ شبیر احمد نے مطالبہ کیا موجودہ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح کے لئے ٹھوس اقدام کرے اور مزدوروں کے لئے خصوصی صحت کارڈ کا اجراءکیا جائے تاکہ مزدور علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایاوبی آئی میں بیواؤں کی پنشن کیس کافی عرصہ سے التوا میں ہیں،ان کوعید سے قبل پنشن دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے مزدوروں کے لئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان نہ کیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی، اجلاس میں سید ابرار شاہ، محمد نواز، رانا وکیل، غلام شبیر بلوچ، رانا عبدالوحید ، محمد اکرم، چوہدری

اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں