آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عیدالفطر کی آمد‘پشاور میں ثقافتی سرگرمیاں شروع

پشاور (وقائع نگار)عیدالفطر کی آمد سے قبل پشاور میںثقافتی سرگرمیوںکا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ روز عید کیلئے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ملک عبداللہ وزیر اور صدارت مایہ ناز شاعر لائق زادہ لائق نے کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ساجد علی،تیمور خان،علی خان،پامیر،مسکان بنگش اور سید عدنان شاہ نے انجام دئیے جو اس پروگرام کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے ۔پہلی نشست میںمعروف گلو کار سرفراز نے براہ راست موسیقی کے ساتھ غنی خان،فضل سبحان عابد،رحمت شاہ سائل اور دیگر کے کلام پیش کئے۔ دوسرے حصےمیںپپو چاہت،انور خیال،عشرت سحر،شوکت محمود،اسفند یار مومند،روزی خان،نیاز خان،اشرف گلزار،ثمینہ ناز،گل سانگہ،سرفراز،خانزہب شان،جلیل شبنم،ظفر فاروق،سلمہ ناز،عادل حیدر،وصال خیال،نازنین انور،دلراج،رحیم گل،عزت افغان،عمران سواتی،جواد حسین،شاہد بابو،رئیس باچہ،زرقہ خان،ظاہر شاہ،اشفاق حسین،صادق آفریدی،طارق حسین باچہ،غیور وزیر،ڈاکٹر جہانزیب بنگش،ماسٹر علی حیدر اور دیگر نے فن کا مظاہرہ کیا۔غیور وزیر اور ڈاکٹر جہانزیب بنگش نے اتنڑ گروپ کےساتھ جبکہ گلاب آفریدی اور رحیم گل نے رباب پر دھنیں پیش کیں۔ملک عبداللہ

وزیر،ماسٹر علی حیدراورلائق زادہ لائق کے ہاتھوں فنکاروں کو کتابیں تحفے میں دی گئیں۔ملک عبداللہ وزیر،لائق زادہ لائق،وصال خیال اور اے آر انور نے شہنشاہ غزل خیال محمد کو دستار باندھا جبکہ جلیل شبنم،ظاہر شاہ اور آفتاب حسین نے معاونت کی۔

پشاور سے مزید