آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صوبے میں سٹریٹ چلڈرن کے سروے کا آغاز کر دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر) صوبے میں سٹریٹ چلڈرن کے سروے کا آغاز کر دیا گیا‘ جبکہ شادی طلاق اور جہیز سے متعلق مسیحی قانون اور ہندو میرج ایکٹ متعلقہ مذاہب کے رہنمائوں سے مشاورت اور دیگر ممالک کے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جس کے لئے تجاویزت و مشاورت کا عمل جاری ہے۔ تاکہ خواتین کو طلاق کے بعد جہیز کی واپسی سمیت کچھ سہولیات مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار بلیو وینز تنظیم کے زیراہتمام اراکین پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے درمیان مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وومن کمیشن برائے خواتین کی سیکرٹری شمع نعمت‘ صوبائی محتسب رخشندہ‘ ڈپٹی چیف چائلڈ پروٹیکشن بیورو‘ اراکین صوبائی اسمبلی رابعہ بصری‘ راحیلہ تبسم‘ شگفتہ ملک اور فہیم خان اور قمر نسیم نے کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر کو پوسٹ آفس کے طور پر کام کرنے اور آگاہی پیدا کرنے اور ڈسٹرکٹ اٹارنی خواتین کو ہراسمنٹ کے کیسوں میں مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جسے بعد میں قبائلی اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ٹرانسپورٹس میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ صوبے میں سٹریٹ چلڈرن کا سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں بچوں سے متعلق پالیسی بنانے سے قبل ان

کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔

پشاور سے مزید