آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایک موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک شخص موبائل فون سے محروم ہو گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا کی حدود میں ایک شخص کو موٹر سائیکل جبکہ شاہ قبول میں ایک شخص کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا ۔انوار ولد فقیر گل سکنہ ورسک روڈ نے متھرا پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے سامنے کھڑی کی اوراندر چلا گیا واپس آیاتو موٹر سائیکل چوری ہو چکا تھا۔ ادھرتھانہ شاہ قبول کی حدود نمک منڈی میں جیب تراش نے اشفاق احمد ولد احمد بخش سکنہ کباڑی بازار کو موبائل فون سے محروم کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جیب تراش عمران سکنہ یکہ توت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں