آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: چاقو کے وار اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 مختلف واقعات میں چاقو کے وار اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پورٹ قاسم روڈ کے قریب چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں میر عمران اور بشیر احمد شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آپس کے جھگڑا کا نتیجہ ہے۔

ادھر بلدیہ ٹاؤن کے سیکٹر 4 بی میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں سلیم نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

نیو ٹاؤن کے علاقے میں بھی ذاتی تنازع پر فائرنگ سے وقاص نامی شخص زخمی ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید