• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: قمر زمان کائرہ کےبیٹے کیلئے قل شریف کا اہتمام


فرانس میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ قمر اور کے دوست حمزہ بٹ کےلیے قل شریف کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ قمر اور اُن کے دوست حمزہ بٹ کے قل شریف کے سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے دفتر میں صدر محمد رزاق ڈھل بنگش کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں ناصر عباس تارڑ امیدوار صوبائی اسمبلی، چوہدری انار تارڑ، عتیق الرحمان مرزا، کشمیری رہنما نعیم چوہدری سمیت اہم رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ محمد معظم، میاں زاہد چشتی اور دیگر نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے محفل کو روحانی بنایا۔

دوسری جانب حافظ محمد صدیق خطیب جامعہ مسجد پیری فیت اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ختم قل شریف کی دعا کرائی۔

تازہ ترین