• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا،کاغذ سے بنے جہاز اُڑانے کے دلچسپ مقابلے


آسٹریلیا میں کاغذ سے بنے جہاز اُڑانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 58ممالک سے تعلق رکھنے والے 176منچلوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے بچن کو خوب یاد کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پانچویں منفرد مقابلے میں منچلوں نے اے فور سائز کے کاغذ سے اپنے جہاز تیار کئے۔

جہاز دور تک پھینکنے کی کیٹگری میں امریکی کھلاڑی Jake Hardyنے 185فٹ دور کاغذی جہاز پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا ۔

آسٹریلین کھلاڑیCameron Clarkنے 13سیکنڈز تک جہاز ہوا میں رکھ کر نیا ریکارڈ بنایا اور صرف یہی نہیں یوکرین سے تعلق رکھنے والی Kateryna Ahafonovaنے موسیقی کی دھن پر جہاز اڑا کرنہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیابلکہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی۔

تازہ ترین