مشہور کہاوت ہے، ’’روزانہ ایک سیب کا استعمال ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے‘‘، کیوں کہ اس میں وٹامنز، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، سوڈیم اور زنک سمیت کئی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو ہر اعتبار سے فائدہ مند ہیں۔ نیز، مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب میں کچھ مخصوص اقسام کے انزائمز بھی پائے جاتے ہیں، جو قدرتی طور پر جِلد کے مردہ خلیات اور جلدی جراثیم دُور کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جِلد شگفتہ اور صحت مند رہتی ہے۔ یہ کیل، مہاسوں، پھوڑے، پھنسیوں اور دیگر جِلدی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔نیز، دِل کو طاقت وَر بناتا ہے،تو سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کے لیے بے حد مفید ہے۔وہ افراد جن کے چہرے کی جلد چکنی ہے، اگرسیب کا ماسک استعمال کریں، تو چکنائی کم ہوکر چمک پیدا ہوجاتی ہے۔
(شاہین ولی شاد، الامین سٹی، ملیر،کراچی)