• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن کے مقتول صحافی علی شیر راجپر سپردِ خاک

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں مقامی صحافی اور پریس کلب کے عہدیدار علی شیر راجپر کی تدفین کر دی گئی، صحافی کو گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

سٹی پریس کلب پڈعیدن کے مقتول صحافی علی شیر راجپر کی نماز جنازہ گوٹھ صالح راجپر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں یونین آف جرنلسٹ کے عہدایدروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تدفین کے بعد کے بعد صحافیوں نے علی شیر راجپر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مہران ہائی وے پر دھرنا دیا۔

پولیس کے مطابق علی شیر راجپر کے قتل کیس میں مطلوب مزید دو مرکزی ملزمان گرفتارہوگئے ہیں جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی۔

ٹذرائع کے مطابق ٹاؤن چیئرمین شکیل راجپر اور غلام علی رآجپر کو ضمامنت رد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ میں 2  ملزمان چند روز قبل گرفتار کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سٹی پریس کلب پڈعیدن کے سامنے جلال جی چوک پر ملزمان نے فائرنگ کرکے صحافی علی شیر راجپر کو قتل کر دیا تھا۔

قبل کے مقدمے میں ٹاؤن چیئرمین شکیل راجپرسمیت 4 نامزد اور2 نامعلوم سمیت 6 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین