• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،مبینہ پولیس اہلکاروں کا تاجر کے گھر چھاپہ، بھتہ طلب

کراچی کے علاقے بہادر آباد کے تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے گھر پولیس کی وردی اور سادہ لباس مبینہ پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے اور اسے ڈرا دھمکا کر بھتہ لینے کی کوشش کی ہے۔

بہادرآباد عالمگیر روڈ پرتاجرکے گھرچھاپے کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست رکن چیمبرآف کامرس محمد ادریس نے جمع کرائی ہے۔

میڈیا کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو کاروں سے مبینہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کو اترے دیکھا جاسکتا ہے۔ 2 سے 3 افراد اپارٹمنٹ کے باہر جبکہ باقی افراد اندر داخل ہوئے۔

تاجرکا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرتے رہےاور انہوں نے اسے اور اس کی بیوی کو گالیاں بھی دیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ تاجر کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین