• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

ایس بی پی نے اپنی مانیٹری پالیسی میں انکشاف کیا ہے کہ ایک سال میں مہنگائی دگنی ہوگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

مانیٹری پالیسی کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت48 ارب روپے کے قرض لے چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں بھی ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا، شرھ سود10 اعشاریہ75 سے بڑھ کر 12 اعشاریہ 25 فیصد ہوگئی ۔

ایس بی پی کے اعلان کے مطابق شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے،جس کے بعد شرح سود میں 1اعشاریہ5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی سخت کیے جانے کے باوجود نجی شعبے کا قرض 9اعشاریہ4 فی صد بڑھا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح گذشتہ سال 3 اعشاریہ8 فیصد کے مقابلے میں 7فیصد ہوگئی، گذشتہ 3 ماہ کے دوران خوراک، ایندھن اور دیگر کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے اگلے سال مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔

تازہ ترین