• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کا پولیس ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ حکومت کے پاس کردہ پولیس ایکٹ 2002پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

آئی جی سندھ نے بل پاس ہونے سے قبل صوبائی حکومت کو خط لکھا تھا،جس میں بل میں موجودہ سنگین غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ یہ درخواست بھی کی کہ اسے اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔

کلیم امام نے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ ضلعی سطح پر سیفٹی کمیشن میں ارکان اسمبلی کی موجودگی ادارے کو سیاسی بنا دے گی۔

آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں ترامیم کی جائیں،حالیہ ترامیم میں اعلی عدالتوں کے حکم کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

کلیم امام نےخط میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق پولیس سربراہ کے پاس مکمل اختیارات ہونا چاہیں،جس میں عمل دخل نہ ہو،آئی جی کے پا س اختیارات نہ ہونے سے محکمے کی کارکردگی متاثر ہو گی۔

سیکریٹری داخلہ نے آئی جی کے خط پر ردعمل میں کہا کہ خط موصول ہوگیا تھا،سندھ اسمبلی سے قانون کی منظوری کے بعد خط کی کوئی اہمیت نہیں رہی،بل قانون بن چکا اب خط کا معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین