آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چین میں تیسری بین الاقوامی انٹیلی جنس کانگریس


چین کے شہر تیانجن میں تیسری بین الاقوامیانٹیلی جنس کانگریس کاانعقادکیا گیا جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس، ڈرونز، ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات و مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

Tianjin میں منعقد ہونے والی اس دوسری ڈبلیو آئی سی کانفرنس میں چین سمیت مختلف ممالک کی درجنوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختلف صلاحیتوں کے حامل انسان دوست روبوٹس، طاقتور ڈرونز، فیس ریکگنیشن آلات، جدید ٹرینوں کے ماڈلز، پروٹوٹائپ سپر کمپیوٹر، جدید ڈرائیور لیس کارز، نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

تین روزہ بین الاقوامی کانگریس کے دوران مصنوعی انٹیلی جنس، صنعتی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال و دیگر مختلف موضوعات پر نہ صرف سیمینارز منعقد کئے گئے بلکہ فٹ بالر روبوٹس کے درمیان سنسنی خیز میچز بھی منعقد کروائے گئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید