• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں میں پانچ بچوں سمیت دس شہری جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ روسی فوج کا یہ حملہ ماسکو کی جانب سے اعلان کیے گئے سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد عمل میں آیا۔

شام کی صورتحال کا جائزہ لینے والے غیرملکی مبصرین گروپ کے مطابق شامی حکومت کی اتحادی روسی فوج نے گذشتہ رات شمال مشرقی علاقے کفر نبل پر فضائی حملہ کیا جو کہ باغیوں کے مرکز، صوبے ادلب میں واقع ہے۔

فضائی حملے میں، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، حملوں سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا، روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام میں روسی ایئربیس پر راکٹ حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین