• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی والدہ کی 75ویں سالگرہ، خاندانی تصویر شیئر

بالی ووڈ سپر اسٹار اورمسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے اپنی والدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں اپنی خوشیوں میں دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کو بھی شامل کیا ہے۔

انھوں نے اپنے خاندان کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ خود، بیٹا آزاد، انکی اہلیہ کرن رائو، والدہ زینت حسین اور انکے والد طاہر حسین اور دیگر افراد اکٹھے بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ 54سالہ عامر خان کئی مقبول بھارتی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں اور بھارت کے علاوہ پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور مشرق وسطیٰ  سمیت دنیا بھر میں اپنی باکس آفس پر ہٹ فلموں کی وجہ سے غیرمعمولی شہرت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین