• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفل ٹاور پر نامعلوم شخص کے چڑھنے پر ٹاور خالی کرالیا گیا

فرانس میں ایک نامعلوم شخص مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور پر چڑھ گیا، انتظامیہ نے ایفل ٹاور کو لوگوں سے خالی کرا لیا ۔

پولیس نے موقع پر پینچ کر ایفل ٹاور پر چڑھنےوالے شخص سے رابطہ کر لیا ہے اور اس سے بات چیت جاری ہے۔

تاہم اس کے اوپر چڑھنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی، انتظامیہ کے مطابق ایسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات کے تحت لوگوں کو ہٹانا ضروری ہوتا ہے، لوگوں کو ایفل ٹاور کی طرف نہ آنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین