• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ہیڈ کوچ کو سخت تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں ہماری فیلڈنگ مایوس کن رہی، بطور کوچ میں نے اس شعبے پر بہت کام کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق فیلڈنگ رہی۔ ون ڈے سیریز چار صفر سے ہارنے کے باوجود ہم نے مقابلہ کیا سائوتھمپٹن اور ناٹنگھم میں میچ آخری اوور میں گیا۔ ہم دنیا کی نمبر ایک ٹیم سے مقابلہ کررہے تھے، بیٹنگ لائن کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان نے 361،358،340،297رنز بنائے ۔ یہاں آئے تو لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم280رنز کی ٹیم ہیں۔ ہم نے اس تاثر کو ختم کیا ۔ میں مزید اچھی کارکردگی کے لئے پر امید ہوں۔

تازہ ترین