• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب کے اچانک سلیکٹرز کی آنکھ کا تارہ بننے پر ماہرین حیران

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولروہاب ریاض کے اچانک سلیکٹرز کی آنکھ کا تارہ بننے پرسب حیران ہیں اور ماہرین گتھی کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ وہاب ریاض کو شامل کرکے سلیکٹرز نے یوٹرن لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کھلاڑی کے بارے میں انا کا مسئلہ نہیں بناتا۔ وہاب ریاض انگلش کنڈیشن ریورس سوئنگ کراتے ہیں۔ حیران کن طور پر وہاب ریاض کا نام ابتدائی23کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے وہاب ریاض کو بالکل نظر انداز نہیں کیا تھا۔ انگلینڈ میں ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ وہاب نےانگلینڈ میں سات ون ڈے میں چار وکٹیں لی تھیں۔ انضمام جو چھ ہفتے قبل ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے وہاب ریاض کی صلاحیتوں کو ماننے کو تیار نہیں تھے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بولنگ میں تجربے کا فقدان نظرآیا لہٰذا محمد عامر اور وہاب ریاض کی شکل میں دو تجربہ کار بولرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔،وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ اس لیےکیا گیا کہ وہ تجربہ کار بولر اور پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں۔

تازہ ترین