• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی ایچ اجلاس،پاکستان کا جرمانہ معاف ہونے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ کمیشن کا اجلاس 20 جون کو سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں پرولیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ہونے والے جرمانے پر غور ہوگا۔ بیس جون کے بعد قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور پی ایچ ایف کے وکیل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میزبان ممالک کے ہونے والے اخراجات پاکستان کو لازمی ادا کرنا ہوں گے ایف آئی ایچ کی جانب سے ہونے والا جرمانہ معاف ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین