• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ سیکٹر 4-Bنزد زاہد میڈیکل سینٹر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 36سالہ سلیم اختر ولد نزیر احمد زخمی ہو گیا،جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، بن قاسم تھانے کی حدود چارق ہوٹل کے قریب آپسی جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے 20سالہ میر عمران ولد اشرف اور بشیر احمد ولد جام پاڑہ زخمی ہوگئے، نیو ٹاؤن تھانے کی حدود نوری آباد کالونی سیکٹر 14کے قریب آپس کے جھگڑے میں 30سالہ وقار اکبر ولد محمد اکبر زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق مضروب اور فرحان نامی شخص کا جھگڑا ہوا جس میں طیش میں آکر فرحان نے فائرنگ کر دی ،پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا ہے، پاکستان بازار تھانے کی حدود فیروز شاہ کالونی محمد مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 45سالہ محمد جاوید ولد امین الدین زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین