• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹاون کے علاقے میں تاجر کے گھر پولیس وردی میں نامعلوم افراد کا دھاوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوٹاون کے علاقے میں تاجر کے گھر پولیس وردی میں ملبوس نامعلوم افراد کا دھاوا،تاجر نے تھانے میں درخواست دے دی،تفصیلات کے مطابق ممبر چیمبر آف کامرس محمد ادریس نے نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ کے لیے درخواست دی ہے،تاجر کی درخواست کے مطابق دو سے تین سادہ لباس اہلکار میرے اپارٹمنٹ کے مرکزی دروازے پر کھڑے رہے،ہفتے اور اتور کی درمیانی شب رات پانچ بجے دو کاروں میں 8 سے 10 افراد میرے اپارٹمنٹ کے باہر آئے ،پولیس وردیوں میں ملبوس افراد چوکیدار کے ذریعے میرے فلیٹ تک پہنچے، شلوار قمیص اور پولیس وردی میں ملبوس افراد نے پہلے دروازہ کھولنے کو کہا، تاجر کے مطابق میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کس ادارے سے اور کیوں آئے ہیں تاہم پولیس اہلکاروں نے میرے دروازے پرلگے تالے کو بٹوں سے توڑنا شروع کردیا،دروازہ توڑنے کی کوشش پر میں نے فورا ً15 مددگار پر فون کیا، ون فائیو پر کال کرتے دیکھ کر تمام افراد نیچے بھاگے، درخواست گذار نے بتایا کہ میں صدر میں موبائل فون کا کاروبار کرتا ہوں،دوسری جانب واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی،فوٹیج میں دو کاروں سے پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کو اترے دیکھا جاسکتا ہے،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں ،پولیس اہلکاروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے،تفتیش کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین