• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی ہل کی تعمیر کا فیصلہ،غیرقانونی بنگلے گرا دیئے جائیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے اسکیم نمبر32 کڈنی ہل (احمد علی پارک) کی تعمیر کا فیصلہ، غیرقانونی تعمیر کئے گئے 5 بنگلے اور دیگر تجاوزات گرا دی جائیں گی 62ایکڑ رقبے پر مشتمل اس خوبصورت پہاڑی پر مجوزہ پارک کا عیدالفطر کے بعد سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ کراچی کی بڑی سڑکوں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر تمام تجارتی و فلاحی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے تجاوزات کے خلاف ایک بڑی کارروائی اور تسلسل کے ساتھ مہم شروع کی جارہی ہے اس بات کا فیصلہ میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،جس میں ڈپٹی میئر سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ شیخ کمال، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ، مشیر قانون عذرا مقیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ کڈنی ہل پارک پر 5 بنگلے غیرقانونی تعمیر کئے گئے ہیں اور کچھ اور تجاوزات بھی ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ پارکوں کی جگہ کو مکمل بحال کیا جائے، کڈنی ہل پارک سے بھی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے اسے شہریوں کے لئے ایک بہترین پارک بنایا جائے گا۔
تازہ ترین