• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیڈ کی جانب سے ایڈنبرا میں 500جابس تخلیق کی جائیں گی

لندن ( نیوز ڈیسک ) لائیڈ بینکنگ گروپ ایڈنبرا میں نئےٹیکنالوجی مرکز پر 500 جابس تخلیق کرے گا۔ بینک نے کہا ہے کہ یہ مرکز بینک آف سکاٹ لینڈ ، ہیلی فیکس اور سکاٹش وڈوز کسٹمرز کیلئے ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرے گا۔ گروپ کی جانب سے 500 نئے سافٹ ویئر رولز سکاٹش دارلحکومت میں تخلیق دیئے جارہے ہیں جس کیلئے ریکروٹمنٹ اگلے 18 ماہ میں ہوگی۔ یہ فیصلہ 3 بلین پونڈز کےسرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا تاکہ بینک کی ڈیجیٹل استعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ لائیڈ بینکنگ گروپ کی سکاٹش ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین فلپ گرانٹ نے کہا ہے کہ ہم سکاٹ لینڈ میں ٹیک۔بیسڈ ٹیلنٹ پول کو مستحکم کرنے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں جس سے نہ صرف لائیڈ بینکنگ گروپ کے کسٹمرز کو فائدہ ہوگا بلکہ بیرون لندن تیزی سے فروغ پانے والی ڈیجیٹل اکنامی میں ٹیکنالوجی ، سکلز اور ٹیلنٹ کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توقعات بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں کیونکہ وہ وہی تجربہ چاہتے ہیں جو انہیں منظم ڈیجیٹل برانڈز میں ہوتا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی لیباریٹریز میں ہم ایسی پروڈکٹس ڈیزائن کر رہے ہیں جن کی کسٹمرز کو مستقبل میں ضرورت پیش آئے گی۔ ہم ایسی پروڈکٹس اور سروسز بنا رہے ہیں جو ان کی زندگیوں کو ان کے فنانسز سے منسلک کر کے زندگیاں آسان بنادے گی۔

تازہ ترین