• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں ناداروں کی مدد کرنے سے اللہ کا خاص قرب حاصل ہوتا ہے، علامہ ظفراللہ شاہ

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کیئر اینڈ ریلیف فائونڈیشن برطانیہ کی واحد چیرٹی ہے جو پاکستان کے دور افتادہ علاقہ تھرپارکر کے ریگستانوں میں پینے کے صاف پانی، ڈسپنسری، غریب و نادار بچوں کا علاج اور بالخصوص زچہ بچہ کی صحت و کفالت کیلئے گرائونڈ پر سروسز مہیا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیئر اینڈ ریلیف فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ سید ظفراللہ شاہ نے برطانیہ آمد پر جنگ و جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ظفراللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر چولستان میں پانی کی شدید کمی ہے۔ پانی نہ ملنے پر چولستان کے صحرا میں تین نوجوان بچیوں کی لاشیں ریگستان سے ملیں۔ اس دردناک واقعہ کے بعد آر او پلانٹ جو کڑوے پانی کو میٹھا کرتا ہے وہ لگادیا جو سولر پلانٹ پر چلتا ہے، مزید آراو پلانٹ لگا رہے ہیں۔ تھر میں ہزاروں بچے پیدا ہوتے ہی لقمہ اجل بن گئے۔ مائیں خوراک کی کمی کا شکار ہیں، عام دیہاتوں میں بنیادی خوراک پانی کی سخت کمی ہے۔ ماہ رمضان میں آئیں مل کر  ان غریب نادار ضرورت مندوں کی مدد کریں اور رمضان کریم میں رب کریم کا قرب حاصل کریں۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بنیادی صحت کی سہولیات دینے کیلئے پانچ ایکڑ زمین خرید لی ہے اور فور بائی فور(4x4) پاور گاڑیاں ایمبولینس آرڈر کردی ہیں چونکہ تھر کے صحرا میں عام گاڑی کا چلنا مشکل ہے۔ آئیں اس رمضان میں تھر کے ریگستانوں میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین