• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سےنکال لے گی، چوہدری محبوب

لوٹن (شہزاد علی) پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگی،ملک جلد خوشحالی کی راہ پر چل نکلے گا، مشکل کے یہ ایام جلد ختم ہوں گے اور عوام کو جلد ہی حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورہ پر تشریف لائے ہوئے کشمیر تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر کشمیر کونسل و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے لوٹن کی ممتاز شخصیت راجہ شوکت کیانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی نظامتڈگری کالج کوٹلی پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونین کے سابق صدر ملک مسعود رانا نے کی آغاز قاری محبوب کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ صدارت کا راجہ شوکت کیانی نےکی۔ مہمان خصوصی چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ بطور ممبر کشمیر کونسل انہوں نے کوٹلی حلقہ ون میں 33 کروڑ کے پراجیکٹس ڈلیور کئے،اور آزاد کشمیر بھر میں بھی کشمیر کونسل کے ادارے کے وژن کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جس وجہ سے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی انہوں نے کہا کہ کوٹلی کو طویل عرصہ پسماندہ رکھا گیا جبکہ انہوں نے اپنے مختصر دور میں کوٹلی حلقہ ون کی تمام یونین کونسلوں میں بالعموم جبکہ یونین کونسل رولی میں خصوصی کام کرائے انہوں نے اس موقع پر نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو بھی دیا اور شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیئے اس سوال پر کہ یہ عام تاثر ابھر رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو رہی ہے جس کی دلیل معاشی بحران سٹاک مارکیٹ کا کریش ہونا ہے چوہدری محبوب نے اپنا ویو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کا مطمع نظر یہ رہا تھا کہ ملک سے دولت لوٹ کر باہر بھیج دی جائے ان کی لیڈر شپ کا پروگرام باہر رہنا تھا ن لیگیُ اور پی پی نے ملک کو لوٹ کر کنگال کر دیا اتنے قرضے لے لیے کہ سارا نظام بیٹھ گیا ہے دوسری طرف تحریک انصاف کے لوگ سبھی صرف عمران خان پر ہی انحصار کررہے ہیں اور واقعی حکومت میں باصلاحیت لوگوں کا فقدان ہے مگر ملک آگے بڑھے گا کیونکہ خود وزیراعظم دیانت دار ہیں وہ ملک کو ضرور بہتر راہ پر ڈال کر رہیں گے۔ آپ اطمینان رکھیں نہ صرف پاکستان جلد آپ کو بہتر طور پر تبدیل ہوتا دکھائی دے گا بلکہ تو آزاکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوئے پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی اور تبدیلی کی ہوا آپ کو نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ وہ اپنے حلقہ کوٹلی کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کریں گے انہوں نے پسماندہ علاقے میں کام کرائے اگر بطور ممبر کشمیر کونسل پانچ سال میں کروڑوں کے فنڈز دلائے تھے تو اگر انہیں ایم ایل اے بننے کا موقع دیا گیا تو وہ کوٹلی کے حلقہ ون کو ترقی یافتہ شہر بنا دیں گے انہوں نے بتایا کہ کوٹلی ون کی چھ یونین کونسل ہیں انہوں نے رولی خصوصی طور پر کام کرائے کیونکہ اس علاقے کو نظر انداز رکھا گیا تھا اور ہر یونین میں کام کرائے جن یونین کونسل اگئہار جمال دھننواں یونین شامل ہیں ،انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی کوٹلی کی تنظیمات مکمل ہیں اور ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور آزاکشمیر بھر میں پی ٹی آئی کے وژن کو قبولیت حاصل ہو رہی ہے وہ ذاتی طور پرپولیس ریفارم کے خواں ہیں چاہتے ہیں کہ پولیس سے متعلق لوگوں کی مشکلات دور ہوں لوگوں کو جلد انصاف ملے سرکاری ہسپتالوں میں ہی پرائیوٹ وارڈ ز ُبھی بنا دیے جائیں اور لوگوں کی رسائی بہتر طبی سہولیات تک ہو آزاکشمیر چھوٹی سی ریاست ہے جس کا اپنا صدر وزیراعظم اور اسمبلی ہے لیکن بدقسمتی سے پی پی اور ن لیگ کے وزرائے اعظم نے آزاکشمیر کے تقدس کو مجروع کیا ہے لیکن پی ٹی آئی اس خطے کو ایک ماڈل سٹیٹ بنائے گی اور آزاکشمیر اسمبلی کو باوقار بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کا پارٹ ہیں آزاکشمیر میں پی ٹی آئی حکومت جب بنے گی تو اسے ماڈل خطہ بنائیں گے ہر ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں روڈز بنائی جائیں عمران خان نے جوبلدیاتی نظام پاکستان میں متعارف کرایا یہئ آزاکشمیر میں بھی نافذ کیا جائے اقتدار کو گراس روٹس تک پہنچایا جائے، پچھلی مرتبہ چڑھوئی میں کالجز دیے گئے مگر کوٹلی میں نہیں وہ چاہتے ہیں کہ کوٹلی میں بھی کالجز کی تعداد بڑھائی جائے انہوں نے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کوٹلی میں یہ میرا حق بنتا ہے کہ مجھے ٹکٹ ملے میں نے بلا امتیاز کام کیے انہوں نے کہا کہ آزاکشمیر پی ٹی آئی میں پی پی کے لوگ شامل ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں آپ دیکھیں گے آزاکشمیر میں آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو شاندار کامیابی ملے گی۔ راجہ اسلم کیانی نے کیا کہ چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کے ایم ایل اے بننے کی بھرپور حمایت کریں گے تاکہ وہ اپنے تعمیراتی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں صدر تقریب راجہ شوکت کیانی نے مہمانوں کو ویلکم کیا اور کہا کہ ان کی دعوت پر چوہدری محبوب اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود برطانیہ آئے جس پر وہ ان سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے دیگر تمام مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا تقریب میں شرکت راجہ اعجاز، راجہ ارشد کیانی، شہزاد کیانی، راجہ اسرار، راجہ افضال ،ساجد کیانی ،راجہ ظفر سمیت کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اور چوہدری محبوب کا پر تپاک انداز میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو افطاری کرائی گئی جبکہ آخر میں قاری محبوب کی امامت میں با جماعت نماز مغرب ادا کی گئی اس موقع پر قاری محبوب نے تحریک آزای کشمیر کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی ۔
تازہ ترین