• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد فروٹس کھانےکا جنون، بعض لوگوں کو سانس لینے میں مشکل، چہرہ پر سوجن

لندن ( نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں زیادہ فروٹس کھانے کے جنون سے بعض لوگوں کو سانس لینے میں دشواری اور ایک نئی خوفناک الرجی کے باعث چہرے پر سوجن کا سامنا ہے، اگر متاثرہ شخص زود حسی سے متاثر ہو تو الرجی زندگی کیلئے خطرہ بھی بن جاتی ہے۔ سن کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو متعدد علامات کا سامنا ہوتا ہے جس میں قے اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض لوگوں کو الرجی ہونے کے نتیجے میں آنکھیں اور چہرہ سوجھ جاتا ہے۔ابتدائی طور پر اس کا زور اٹلی اور سپین میں تھا، یہ الرجی جسے لپڈ ٹرانسفر پروٹین الرجی یا ایل ٹی پی کہتے ہیں اب اس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد برطانیہ میں ہیں برٹش سافٹ ڈرنکس ایسوسی ایشن کے مطابق برطانوی اب ہر سال 898ملین لیٹر فروٹ جوسزاور سموتھیز پیتے ہیں۔ لیوٹن کی رہائشی ایک بچے کی ماں جوڈی جیکسن نے میل آن لائن کو بتایا کہ اپنی نوجوانی سے بے تکے فروٹس کھانے کے بعد وہ ایسے مسائل کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فروٹ کھانے کے ایک منٹ بعد آنکھیں سوج کر خلائی مخلوق جیسی نظر آتی تھیں۔ جوڈی کو بعد ازاں لندن کے رائل برامپٹن ہاسپیٹل بھجوا دیا گیا جو کہ الرجی کے علاج کے لئے مشہور ہے ، وہاں اس کے غیر معمولی الرجی کی تشخیص کی گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانویوں کی بڑی تعداد ہمیشہ سے زیادہ فوڈ الرجیز سے متاثر ہے۔

تازہ ترین