• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کے ذوالفقار جتالہ اور مشتاق جدون کا افطار ڈنر

پیرس (نمائندہ جنگ) مقدس ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار احمد جتالہ اور سرپرست اعلیٰ مشتاق جدون کی جانب سے میاں ذوالفقار احمد جتالہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران، پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سجاد ڈوگہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین