پیرس (رضا چوہدری) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی قل شریف کے سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دفتر میں صدر محمد رزاق ڈھل بنگش کی طرف سے تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ناصر عباس تارڑ، امیدوار صوبائی اسمبلی، چوہدری انار تارڑ، عتیق الرحمٰن مرزا کشمیری، رہنما نعیم چوہدری سمیت اہم رہنما، کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر حافظ محمد معظم، میاں زاہد چشتی اور دیگر نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول صلی الہ علیہ وسلم پیش کرکے محفل روحانی بنایا جب کہ حافظ محمد صدیق خطیب جامعہ مسجد پیری فیت اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ختم قل شریف کی دعا کرائی۔