• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر مدثر اقبال کی والدہ کیلئے تعزیتی محفل کا انعقاد

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)پروفیسر مدثر اقبال کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ پروفیسر مدثر اقبال کی پاکستان سے واپسی پر یورپین اسلامک سنٹر میں اُن سے اظہارِ تعزیت کیلئے ایک دعائیہ محفل کا اہتمام مولانا محمد اقبال نے کیا جس میں عزیز واقارب و دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کی محفل میں یورپین اسلامک سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال نے والدین کے حقوق، ماں کی عظمت پر رُوح پرور گفتگو کی۔ پروفیسر مدثر اقبال نے کہا پچھلے سال رمضان میں والد وفات پاگئے تھے۔ اس سال رمضان المبارک میں والدہ وفات پا گئیں۔ دعائیہ محفل میں منہاج القرآن راچڈیل کے مولانا مسعود رحمان و دیگر بھی شریک تھے۔
تازہ ترین