• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کونسلر سردار آصف خان وٹفورڈ کونسل کے چیئرمین منتخب

لوٹن / وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) وٹفورڈ لیبر کونسلر سردار آصف خان وٹفورڈ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔وہ آج شام ساڑھے چھ بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے نمائندہ جنگ سے بات چیت میں کہا ہے کہ وٹفورڈ میں ایک لوگوں کے ڈائیریکٹ ووٹ سے مئیر کا انتخاب ہوتا ہے جسے الیکٹیڈ مئیر کہا جاتا ہے جبکہ منتخب کونسلرز چیئرمین کا انتخاب کرتے ہیں۔چیئرمین اس بارو کا فرسٹ بارو کا سٹیزن ہوتا ہے یعنی جو کئی دیگر شہروں میں مئیر کے طور پر جانا جاتا ہے۔چیئرمین کونسل میٹنگز لیڈ کرتا ہےاور چیئرمین کا عہدہ ملنا ایک اعزاز ہے۔ کمیونٹی نے سردار آصف خان کو یہ عہدہ ملنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تازہ ترین