• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کی تدفین کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں، عبدالعزیز چشتی

لوٹن (نمائندہ جنگ) شبیر مغل کی خوش دامن کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے لوٹن بارو کونسل سے متعلق لوٹن کے مسلمانوں کے تدفین سے متعلق مسائل پر لوٹن کی نئی کونسل پر زور دیا کہ وہ ہفتے کے ساتوں دن لوٹن کے مقامی قبرستان میں مسلمانوں کی تدفین کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے۔ فی الحال یہ سروس چھ دن دستیاب ہے، انہوں نے نماز جنازہ میں شریک علما و مشائخ اور مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد کے توسط سے مرحومہ کے لئےخصوصی دعا کی اور کمیونٹی سے جامعہ کے منصوبہ جات کے لئے امداد کی اپیل بھی کی ۔ نماز جنازہ میں خطیب لوٹن سنٹرل ماسک حافظ اعجاز احمد، حاجی چوہدری محمد قربان، الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، سولیسٹر عتیق ملک ایڈووکیٹ،سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، سابق میئر محمد فاروق، لوٹن کے ایگزیکٹو کونسلر ملک محمود حسین، ایگزیکٹو کونسلر جاوید حسین، نامزد میئر کونسلر طاہر ملک، اوورسیز کمشنر آزادکشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی، کونسلر جاوید غلام ربانی، کونسلر راجہ نوید احمد، بیرسٹر اشرف مغل، سماجی ورکر راجہ عبدالقیوم، پی پی کے ملک مسعود رانا، محمد مقصود علی چوہدری، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، راجہ ثاقب ریاض، طارق بٹ، شبیر ملک، راجہ محمد یعقوب خان، تحریک کشمیر کے چوہدری محمد شریف، یوکے اسلامک مشن شوکت بٹ اور اقدس مغل، بیرسٹر اسرار ملک، راجہ محمد الیاس خان، چوہدری ولایت عرف ولی، ملک پنوں خان، خان محبوب خان، راجہ آصف، راجہ محمد رفیق، شاہد زمان، راجہ خالد، لیاقت علی چوہدری، لیاقت ملک،چوہدری محمد اسلم کے علاوہ کرامت مغل، شمشاد حسین، محمد فیاض قریشی، راجہ خورشید، لالہ رفیق، لالہ امتیاز علی چوہدری، جہانگیر چوہدری، راجہ مظفر، راجہ سلیم، راجہ شاہ نواز،آصف مسعود چوہدری سمیت عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے صاحبزادوں امجد پرویز، اعجاز پرویز، داماد شبیر مغل، بھائی مطلوب مغل اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی گئی۔
تازہ ترین