• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجل فراج پر ایک شخص نے ملک شیک پھینک دیا

لندن(جنگ نیوز) بریگزٹ پارٹی کے سربراہ نائیجل فراج پر ایک شخض نے اس وقت ملک شیک پھینک دیا جب وہ جمعرات کو ہونے والے یورپی انتخابات کے حوالے سے مہم کےدوران نیو کاسل میں خطاب کرنے آئے تھے اس واقعے کے بعد ان کو اپنی تقریر مختصر کرنا پڑی۔ حملہ آور کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ وہ شہر میں ہے تو میں نے سوچا کہ میرے پاس واحد موقع ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ نسل پرستی پھیلانے والوں کے خلاف احتجاج کا یہ درست طریقہ ہے ،حملے کے فوری بعدفراج کی سیکورٹی ٹیم نےحملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا حملہ آور کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اقدام پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور انہوںنے یہ کارروائی ایک بہتر مقصد کے حصول کے لیے کی ہے۔
تازہ ترین