• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے ،عبدالمجید ندیم

بر منگھم( پ ر)عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔صرف تین دن میں درجن سے زیادہ کشمیریوں کی شہادت بھارت کے ظلم کی بدترین مثال ہے۔مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس میں شامل تمام جماعتوں کی جانب سے کشمیر کے اندرونی حالات کو انتہا ئی تشویشنا ک قراردینا انتہا ئی خوفنا ک اور المنا ک ہے۔ان تما م جما عتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ظالم اور قابض افواج کی جا نب سے کشمیریوں کو چُن چُن کر قتل کیا جا رہا ہے۔بھارت کے ظالم فوجی رمضان کے تقدس کو بھی پامال کر رہے ہیں لہٰذا بھارت کے ان انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانا وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہر روز انسانی حقوق کی اس قدر پامالی کر رہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسا ادارہ بھی چیخ چیخ کر دنیا کو اس کی طرف متوجہ کر رہا ہے اور اپنی سالا نہ رپورٹس میں بھارت کا خوفنا ک چہرہ دکھا نے کی کوشش کر رہا ہے جس کے مطا بق بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ معصوم اور نہتے مردوں ،عورتوں اور بچوں کو شہید اور اپاہج بنا رہی ہے ۔ایسے میں عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی مظالم کی نہ صرف واضح الفا ظ میں مذمت کریں بلکہ ان مظالم کو رکوانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے کشمیری و پاکستانی عوام سے کہا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھارتی مظالم کے با رے میں آگاہ کریں اور ان سے مطالبہ کریں کہ وہ منتخب ہو نے کی صورت میں کشمیریوں کے ساتھ ہو نےوالے ظلم اور حقوقِ انسانی کی پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے۔
تازہ ترین