• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئرپورٹ :فیول پرابلم کے بعد پروازیں منسوخ اور معطل

لندن ( نیوز ڈیسک ) مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک ’’پاور ایشو‘‘ جس سے درجنوں پروازوں کو فیول کی سپلائی متاثر ہوئی، متعدد فلائٹس منسوخ یا معطل کر دی گئیں۔ ٹینیرائف، بلفاسٹ اور میلان کی پروازیں منسوخ ہونے والی 87فلائٹس میں شامل تھیں جبکہ دیگر متعدد کئی گھنٹے کیلئے تاخیر کی شکار ہوگئیں۔مسافروں نے بتایا کہ وہ اتوار کی شام شروع ہونے والے مسئلے کے نتیجے میں دو سے تین گھنٹوں تک گرائونڈز پر کھڑے طیاروں میں پھنسے رہے۔ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ایک ترجمان نےبتایا کہ مسئلہ پر برطانوی وقت کے مطابق 03.00بجے قابو پالیا گیا تھا۔ بیشتر شیڈولڈ پروازیں پیر کے روز اپنی منزل پر روانہ ہو سکیں۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ پروازیں بجلی کے اس مسئلہ کی وجہ سے منسوخ اور معطل ہوگئی ہیں۔ ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ انجنیئروں نے پاور ایشو حل کر لیا تھا جس کے نتیجے میں جہازوں کو فیول کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق ایئرلائنز سے معلومات حاصل کر لیں ۔ اتوار کے روز منسوخ ہونے والی 87 پروازوں میں سے 42 آنے والی تھیں جبکہ 45 مانچسٹر سے روانہ ہونے والی تھیں۔
تازہ ترین