• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ صفۃ الاسلام لوٹن کے زیر اہتمام انٹرفیتھ افطار ڈنر

لوٹن (نمائندہ جنگ) ادارہ صفتہ الاسلام براڈ لے روڈ لوٹن کے زیر اہتمام ایک انٹر فیتھ افطار پروگرام چال اینڈ لین کمیونٹی سنٹر میں منعقد کیا گیا، پروگرام ریحانہ فیصل نے کنڈکٹ کیا جبکہ انتظامات پروجیکٹ منیجر صفۃ الاسلام فیصل حسین کیانی کی نگرانی میں ادا کیے گئے۔ اس موقع پر رمضان المبارک کی غرض وغایت اور اس ماہ مقدس میں برطانوی مسلمانوں کی کمیونٹی خدمات کو واضح کیا گیا۔ قرآنی آیات مقدسہ کی روشنی میں بتایا گیا کہ قرآن پاک یہ انسانیت کیلئے رہنما کتاب ہے جسے ماہ رمضان میں اتارا گیا یہ واضح پیغام دیتی ہے، درست اور غلط کے درمیان تمیز کرتی ہے، قرآنی تعلیمات کے مطابق جو بھی اس مہینے کو پائے وہ روزہ رکھے اور جو بیمار ہوں یا سفر میں ہوں وہ دوسرے دنوں میں پورا کریں، اللہ پاک آپ کے لئے آسانی چاہتے ہیں نہ کہ مشکل اور جو روزہ رکھنے میں انتہائی مشکل محسوس کریں وہ فدیہ کے ذریعے غریب اور نادار افراد کی مدد کریں۔ پروگرام کا آغاز خطیب لوٹن سنٹرل ماسک حافظ اعجاز احمد کی تلاوت سے ہوا۔ مولانا ثاقب مدنی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ رمضان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کی وجہ طہارت حاصل کرنااور غریبوں بھوکے پیاسے افراد کی مدد کا جذبہ اجاگر کرنا ہے یہ مہینہ ضرورت مند افراد کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا ہے۔ براڈ لے کے امام نے نعت رسول مقبول پیش کی صفۃ الاسلام افطار پارٹی میں پرنسپل سنٹرل بیڈ فورڈ شائر کالج ڈاکٹر علی ہداوی سی بی ای ، ماہر ریاضی اسکول ٹیچر مسٹر ہاشمی، ممتاز اکیڈمک ٹیچر جمیل احمد، لوٹن بارو کونسل لیڈر کونسلر ہیزل سمنز، لوٹن اینڈ ڈنسٹیبل ہاسپٹل بیڈز پولیس کے نمائندوں، چیئرمین فٹ بال کلب، لارڈ قربان حسین، ممتاز قانون دان سولیسٹر عتیق ملک ایڈووکیٹ، بیرسٹر رمیض رفیق، ایگزیکٹو کونسلرز جاوید حسین، ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، ایگزیکٹیوکونسلر ٹام شو، نامزد میئر طاہر ملک ، کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر چوہدری عباس، چوہدری ادریس کونسلر ختیجہ غوث ملک، کونسلر جویرا حسین، کونسلر امجد علی، مقصود انور، قاضی اسحاق ڈاکٹر طاہر لون، تحریک کشمیر کے چوہدری محمد شریف، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، زاہد حسین،آسیہ ملک، چرچ کے مختلف مذاہب اور تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ پولیس کمیونٹی سپورٹ آفیسر کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔ آخر میں تمام شرکاء کی تواضح عمدہ کھانے سے کی گئی۔
تازہ ترین