• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،اسکول ٹیچر کی لاش برآمد،مظاہرے،ہڑتال

سری نگر(ایجنسیاں/مانیٹرنگ سیل) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف ہزاروں افراد نے گزشتہ روز بھی احتجاج کیا اور وادی کے کئی شہروں میں مکمل ہڑتال رہی۔بانڈی پورہ میں لاپتہ اسکول ٹیچر 29سالہ مشتاق کی لاش ملی ہے، کولگام میں پی ڈی پی کے کارکن جمال کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا،پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام، اننت ناگ میں کریک ڈائون، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا گیا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام، اننت ناگ اضلاع کے درجنوں دیہات کو فوجیوں نے محاصرے میں لے لیا ہے۔جنوبی ضلع پلوامہ اور اونتی پورہ کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

تازہ ترین