• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنیوں کو چوری روکنے اور شاہانہ اخراجات نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (حنیف خالد) باخبر ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے تک پہنچنے کے نتیجے میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی سالانہ ریونیو ضرورت 29 ارب 33کروڑ روپے تک ہو گئی ہے اورسوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی سالانہ ریونیو ضرورت 27 ارب 7کروڑ 76 لاکھ کی ہو گئی ہے۔ ابھی اوسطاً 501 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) گیس کی قیمت ہے اس میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو کہ یہ اضافہ 45 فیصد بنتا ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اوگرا سے 144 فیصد اضافہ مانگا تھا اسی طرح ایس ایس جی پی ایل نے 20 فیصد اضافہ مانگا ہے جس سے 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت بڑھے گی جو 28 فیصد اضافہ بنتا ہے یہ قیمت یکم جولائی 2019ء سے یکم جنوری 2020ء تک دونوں کمپنیاں جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین