• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملہ کی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قائم

اسلام آباد (حنیف خالد) زیورات سے بھرا بیگ اسکے مالک ہنگو کے رہائشی کو پہنچا دیا گیا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق پشاور ائرپورٹ پر شارجہ سے غیرملکی پرواز سے پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ لائونج میں بھول گیا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پورٹر قیصر خان کو یہ بیگ ملا جس نے بیگ ائرپورٹ انتظامیہ کے شفٹ انچارج حمید کے حوالے کیا۔ بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں قیمتی سامان سمیت زیورات بھی موجود تھے۔ سی اے اے کے شفٹ انچارج حمید نے بیگ پر لگے ہوئے ٹیگ کی مدد سے مسافر کا پتہ چلایا اور تمام قیمتی سامان اُسکے حوالے کر دیا۔ مسافر نے سول ایوی ایشن عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیگ گم ہو جانے پر بہت پریشان تھا۔

تازہ ترین