• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرجی سبسڈی ،ادائیگی 3 ماہ سے نہیں ہوئی، صنعتکاروں کا وزیر اعظم سے شکوہ

فیصل آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور لوگ گواہی دیں گے کہ معاشی معاملات میں استحکام آیا ہے۔ وہ آئندہ بھی بزنس کمیونٹی سےرابطے میں رہیں گے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم مختار نے صنعتکاروں کے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں زیرو ریٹنگ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور گورنر اسٹیٹ بنک باقر رضا بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خرم مختار نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ انرجی سبسڈی کی مد میں ابھی تک صرف 9 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس فروری، مارچ اور اپریل کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی۔ڈالر مہنگا ہونے سےمصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے رواں مالی سال کے دوران 19 فیصد اضافہ ہوا تاہم ڈالر مہنگا ہونے سے یونٹ پرائس میں 16 فیصد کمی ہوئی جس سے برآمدات میں اضافہ سے حاصل شدہ زرمبادلہ میں صرف 3فیصد اضافہ ہو سکا ۔خرم مختار نے مزید کہا کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے واجبات کی ادائیگیوں کا روڈ میپ دیا ہے جس پر عملدرآمد سے حالات میں کافی بہتری آئے گی۔

تازہ ترین